نئی دہلی، 20؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی فہرست میں مہاراشٹر 2.94کروڑ کے اعداد و شمار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔وہیں اس کے بعدتامل ناڈو، آندھرا پردیش اور کرناٹک کا نمبر آتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ،مارچ 2016کے اختتام تک ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 34.26کروڑ تھی، تمل ناڈو میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد2.80کروڑ،آندھرا پردیش میں2.48کروڑ اور کرناٹک میں 2.26کروڑ ہے۔ہماچل پردیش میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سب سے کم یعنی 30.2لاکھ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کل انٹرنیٹ صارفین میں سے 67فیصدشہری علاقوں کے ہیں۔وہیں دیہی ہندوستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 11.19کروڑ ہے۔تمل ناڈو میں شہری انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 2.11کروڑ ہے، وہیں اترپردیش (مشرقی ) 1.12کروڑ کے اعداد و شمار کے ساتھ دیہی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔مارچ کے آخر تک دہلی میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد2.05کروڑتھی۔ممبئی میں یہ 1.56کروڑ اور کولکا تہ میں 92.6لاکھ تھی۔حکومت کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کوانٹرنیٹ پر لانا ہے۔انڈیا نیٹ منصوبہ کا مقصد ملک میں ڈھائی لاکھ گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ سے جوڑنا ہے۔